آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

افغان صدر کا عید پر 500 طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان

افغانستان میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے، صدراشرف غنی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 500 طالبان قیدیوں کی رہائی کااعلان کیا ہے۔

افغان صدراشرف غنی نے عیدالاضحیٰ کےموقع پر خطاب کرتےہوئے کہا کہ 500طالبان قیدی آئندہ چار روز میں رہاکئےجائیں گے، طالبان جتناجلد ممکن ہو امن مذاکرات شروع کریں۔

انہوں نے عوام سےکہا کہ عید کےموقع پر صحت سےمتعلق ہدایات پر عمل جاری رکھیں۔

دوسری جانب قطرمیں طالبان دفترکےترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان نے امریکا طالبان ڈیل کی ایک ہزار افغان سرکاری قیدیوں کی رہائی کی شق پر عمل درآمد مکمل کر دیا ہے۔

سہیل شاہین کے مطابق طالبان 1ہزار5افغان سرکاری قیدی رہاکر چکے ہیں، جبکہ افغان حکومت نے اب تک 4ہزار 400 طالبان قیدی رہا کئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید