نئی دہلی (اے ایف پی )بھارت میں شراب کی قلت پر سینیٹائزر پی لینے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔اے ایف پی کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے قصبے کُریچیدو کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سِدارتھ کوشال نے کہا کہ یہ افراد بڑی مقدار میں سینیٹائزر پینے کے بعد ہوش کھو بیٹے تھے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کو فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔پولیس افسر نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ٹاؤن میں لاک ڈاؤن کے باعث چیزوں کی فراہمی رُک جانے کی وجہ سے ان افراد نے شراب کے متبادل کے طور پر سینیٹائزر پینے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔