• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف کمپنی کا امریکہ میں اپنے 800 ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن(جنگ نیوز)ڈونٹس کیلئے مشہور کمپنی ڈونکن امریکہ میں اپنے 800 ریسٹورنٹس مستقل طور پر بند کررہی ہے، جو اس کے کل ریسٹورنٹس کا 8 فیصد ہیں۔کمپنی نے اس فیصلے کا اعلان سال کی دوسری سہہ ماہی کی آمدنی میں تبدیلی کے بعد کیا ہے۔ ڈنکن کا کہنا ہے کہ اس بندش سے وہ مقامات متاثر ہوں گے جہاں فروخت کم ہورہی تھی اور 2019 کی سیلز میں ان کا حصہ صرف 2 فیصد تھا۔ان ریسٹورنٹس کو سال کے آخر تک بند کیا جائے گا اور ان میں سے نصف سے زیادہ اسپیڈوے اسٹورز میں قائم ہیں۔ ڈنکن کا کہنا ہے کہ امریکہ سے باہر بھی تقریباً ساڑھے تین سو ریسٹورنٹس بند کیے جاسکتے ہیں۔اسی ہفتے میکڈونلڈز نے بھی کہا تھا کہ وہ کم سیلز والے 200 ریسٹورنٹس بند کررہی ہے جن میں سے نصف وال مارٹ کے اسٹورز میں قائم ہیں۔
تازہ ترین