• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب تک 10ہزار ٹن آلائشیں تلف کی جاچکی ہیں، چیر مین ایل ڈبلیو ایم سی

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے چیئرمین ریاض حمید چودھری کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے روز 13500 ٹن سے زائد آلائشیں اکٹھی کی جاچکی ہیں، جبکہ اب تک  10ہزارٹن آلائشیں تلف کی جاچکی ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے چیئرمین  ایل ڈبلیو ایم سی نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی اور ترک کنٹریکٹرز صفائی آپریشن کر رہے ہیں۔

ریاض حمیدچودھری نے کہا کہ 2667 شکایات کا بروقت ازالہ کرچکےہیں، جبکہ ویسٹ بیگز کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آلائشوں کو ڈمپنگ سائٹس پر ٹھکانے لگایا جارہا ہے۔

تازہ ترین