• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم فاروق نے عید کی مصروفیات بتادیں

پاکستان فلم و ٹی وی کی مقبول ترین اداکارہ حریم فاروق نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں عید کی مصروفیات بتاتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے عید پر مٹھائی اور گوشت بغیر کسی لحاظ کے تناول کیا۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن کی تصویریں شیئر کیں جس میں انہوں نے سفید جوڑا زیب تن کر رکھا تھا اور انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں حریم نے لکھا کہ عید پر انہوں نے گوشت کے بنے کھانے بڑی مقدار میں کھائے جن میں مٹن کڑاہی، مٹن روسٹ اور وہ تمام چیزیں شامل ہیں جو گوشت سے پکائی جاتی ہیں۔


حریم نے بتایا کہ عید کے موقع پر انہوں نے مٹھائی اور دیگر میٹھی چیزیں غیر صحت مند مقدار میں کھائیں اور پھر سب کھانے کے بعد وزن کے بڑھ جانے کے خوف سے اس پر افسوس بھی کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہ سب کرنے کے بعد انہوں نے شیئر کردہ تصویریں لیں، تصویریں لینے کے فوراً بعد ہی بال باندھ شدید گرمی کے باعث باندھ لیے اور پھر جا کر سو گئیں۔

پوسٹ کے آخر میں حریم نے کہا کہ یہ وہ تمام کام ہیں جو میں نے عید کے دن کئے اور اپنی عید کا دوسرا روز یہی کرتے گزار دیا۔

حریم فاروق نے مداحوں سے بھی عید کی مصروفیات سے متعلق دریافت کیا کہ انہوں نے اپنی عید کیسے گزاری۔

تازہ ترین