• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک انگلینڈ سیریز میں تگڑا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، شعیب اختر


پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاک انگلینڈ سیریز میں تگڑا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے، اور بولنگ اٹیک بھی زبردست ہے۔

اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں قومی ٹیم انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر ٹف ٹائم دے گی۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہوگا۔

پہلے میچ کے لیے پاکستان کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔

پاکستانی شاہین انگلش شیروں کو قابو کرنے کے لیے 3 فاسٹ بولرز جبکہ یاسر شاہ اور شاداب خان کی شکل میں باصلاحیت اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

انگلینڈ میں کھیلنے والی پاکستان ٹیم کے چار کھلاڑی عابد علی، وکٹ کیپر محمد رضوان فاسٹ بالرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ انگلینڈ میں ٹیسٹ کھیلنے میدان میں اتریں گے۔

عالمگیر وبا کے دوران تمام ضابطوں کا خیال رکھتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے بھر پور پریکٹس سیشنز بھی کیے ہیں۔

تازہ ترین