• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن سندھ کا آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی کے ساتھ الحاق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی نے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی کے لیے پرائیویٹ اسکولز اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ وہ آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن سندھ کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے ڈاکٹر نجیب میمن کی سربراہی میں ملاقات کی وفد میں منیر احمد عباسی، حسن مرتضی، احمد شیخ، منور نبی سہتو، میڈم سروری پنھور، احسن قدیر، زوہیب احمد میمن، اور شاہ جھان لغاری شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر نجیب میمن نے کہا کہ سندھ بھر میں تعلیمی اداروں اور تعلیمی معیار کی بہتری کےلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے اپنی ایسوسی ایشن کا آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا ۔

تازہ ترین