• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کی حمایت کرتے ہیں، مولانا ضیا المحسن طیب

برمنگھم(پ ر )جمعیت علمائے برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری، قرطبہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر مولانا ضیا المحسن طیب نے قر طبہ اکیڈیمی میں ایک فکری نشست میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے پنجاب اسمبلی کے متفقہ طور پر منظور کردہ “تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس ایکٹ سے پاکستان خصوصا صوبہ پنجاب سے فرقہ واریت کے خاتمہ میں بڑی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے اب تک جتنی بھی کوششیں ہوئی ہیں ان میں یہ سب سےسنجیدہ کوشش ہے۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے جو بل منظور کیا ہےہم اس بل کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ گورنر پنجاب اس پر فورا دستخط کرکے اس کو نافذ کریں، ملک میں فرقہ واریت کو ختم کرنے کا یہ واحد ذریعہ ہے۔

تازہ ترین