• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے، اسد مجید

امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت کشمیری بھائیوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی سطح پر مدد جاری رکھے گی۔

نیو یارک قونصلیٹ کے زیرا ہتمام "یوم استحصال کشمیر" کے حوالے سے ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے امریکا میںسفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید، سابق ہائی کمشنر سلمان بشیر اور قونصل جنرل عائشہ علی سمیت کئی مقررین نے خطاب کیا۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی سطح پر مدد پورے زور و شور سے جاری رکھے گی۔

قونصل جنرل عائشہ علی نے کہا کہ اقوامِ عالم کا فرض ہے کہ کشمیریوں پر جاری غاصبانہ قبضہ کے خلاف اور اِنسانی حقوق کی بحالی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

سی ڈی آر ایس کے بانی ٹوڈ شیعہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی پالیسی اور قول و فعل کے تضاد پر سوال اٹھتا ہے۔ 

تازہ ترین