• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر تعلیم پنجاب کی ریکارڈ ہولڈر طالبہ کو مبارکباد

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کیمسٹری کے بھارتی پروفیسر کا ریکارڈ توڑنے والی طالبہ نطالیہ کو مبارکباد پیش کی۔

ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ نتالیہ نجم جیسے محنتی طلباء کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے، ہمارا ملک ایسے قابل طلباء کی دولت سے مالا مال ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کی ہونہار طالبہ نطالیہ نے بھارتی پروفیسر کا پیریاڈک ٹیبل بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ ا ہے جس پر گنیزورلڈ ریکارڈ نے نطالیہ کو کم عمری اور کم سے کم وقت میں ریکارڈ قائم کرنے کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

پاکستان کی ہونہار بیٹی نطالیہ کا تعلق لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ سے ہے، اس کی والدہ شینا کے مطابق نطالیہ نے پیریاڈک ٹیبل ریکارڈ 2 منٹ 42 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

نطالیہ نے بھارتی کیمسٹری پروفیسر میناکشی اگروال سے 7 سیکنڈ کے فرق سے ریکارڈ بنایا ہے، میناکشی اگروال نے 2 منٹ 49سیکنڈ میں پیریاڈک ٹیبل کا ریکارڈ بنایا تھا۔

گینز قوانین کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کے چار ممبران نے 18 جولائی کو نطالیہ کا ریکارڈ بنتے براہ راست دیکھا، 29 جولائی کو گینز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے طالبہ کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔

تازہ ترین