• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی بار قوم کا نمائندہ نقشہ منظور ہوا، شاہ محمود


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پہلی بار قوم کا نمائندہ نقشہ منظور کیاجو ہماری منزل کی عکاسی کررہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کی تقریب رونمائی کے موقع پر بریفننگ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے بزرگوں کے خواب کو وزیراعظم عمران خان نے اس نقشے میں پرو دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019ء کے اقدام کے بعد نقشہ جاری کرکے مذاق کیا تھا، ہم نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ سیاچن آج بھی پاکستان کا حصہ ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آج سے یہ نقشہ ملک بھر میں استعمال ہوگا، ہماری منزل سرینگر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کا حل نکلے گا، اس نقشے میں واضح کردیا گیا کہ سیاچن کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے، سر کریک کا جو دعویٰ بھارت کرتا تھا نئے نقشے میں اس کی نفی کردی گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ سیاسی اور کشمیری قیادت کو بھی اس نقشے کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا، ہماری منزل وہ خواب ہے جو ہمارے بزرگوں نے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ اب فاٹا خیبرپختونخوا کا علاقہ بن چکا ہے اور افغان سرحد واضح کردی گئی ہے۔

تازہ ترین