• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچا خان ایئرپورٹ پر سری نگر کا وقت دکھانے والی گاڑی نصب

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر سری نگر کا ٹائم دکھانے والی گاڑی نصب کردی گئی۔

باچا خان ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ پر پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے بھی لگادیے گئے ہیں۔ جبکہ ایئر پورٹ پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے متعلق دستاویزی فلمز بھی دکھائی جارہی ہیں۔

ایئرپورٹ پر کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے متعلق بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

اس حوالے سے سینیٹ کا خصوصی اجلاس کل صبح ساڑھے 10بجے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کی تقاریر کی جائیں گی۔

تازہ ترین