• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان دھماکوں پر اظہار افسوس کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

مسلم لیگ نون نے لبنان میں ہونے والے دھماکوں پر اظہارِ افسوس کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔

پنجاب اسمبلی میں دھماکوں پر اظہارِ افسوس کی قرارداد مسلم لیگ نون کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

قراردار میں کہا گیا کہ لبنان حکومت اور مسلمان بھائیوں سے یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بیروت میں فوری فیلڈ اسپتال منتقل کیا جائے اور پاکستان لبنان کی ہر ممکنہ مدد کرے۔

تازہ ترین