• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ویڈیولنک بورڈ اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں آئی سی سی ایونٹس کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائےگا۔

اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء اور 2022ء کی میزبانی پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن کے فائنل کی تاریخ کو آگے بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

آئی سی سی نے رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کردیا تھا، گزشتہ اجلاس میں آئی سی سی نے ٹورنامنٹس کے وینیوز اور شیڈول کا اعلان نہیں کیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میزبان دونوں ممالک آسٹریلیا اور بھارت پہلے ہی ورچوئل میٹنگ کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ اجلاس میں آئندہ برس نیوزی لینڈ میں ویمنز ورلڈ کپ سے متعلق فیصلہ ہونے کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین