• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا صوبوں کوتیل پرایکسائزڈیوٹی دینے، بقایاجات ادائیگی کا حکم

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخواکے وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں کو تیل پر ایکسائز ڈیوٹی دینے اور 2012سے بقایاجات کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے جس سے خیبر پختونخوا کو خاطر خواہ حصہ ملے گا۔ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 2012ء سے تیل ڈیوٹی کے بقایاجات کی تقسیم کیلئے فنانس ڈویژن اورصوبے آپس میں بیٹھ جائیں اورصوبوں کواسکاحق دیاجائے جس میں خیبرپختونخواکابہت بڑاحصہ بنتا ہے۔

تازہ ترین