• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او ملیر سٹی ناجیہ افضال معطل، عہدے میں تنزلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ضلع ملیر عرفان بہادر نے ایس ایچ اوملیر سٹی سب انسپکٹر ناجیہ افضال کو معطل اور عہدے میں تنزلی کر کے ہیڈ کوارٹر ایسٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے جنگ کو بتایا کہ ملیر سٹی تھانے کی خاتون ایس ایچ او ناجیہ افضال کو بد عنوانی، اختیارات سے تجاوز اور غفلت برتنے کے الزام میں معطل اور عہدے میں تنزلی کی گئی ہے۔

تازہ ترین