• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایس این اور ایم ایس این پروگرام کے طلبہ میں وظائف کی تقسیم کے لئے انٹرویو

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈکل یونیور سٹی انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ سائنسز (کے ایم یو آئی این ایس)کے زیر اہتمام نیشنل انڈومنٹ سکیم کے تعاون سے بیچلر آف نرسنگ سائنسز(بی ایس این) چار سالہ ڈگری پروگرام اور ماسٹر ان نرسنگ سائنسز(ایم ایس این)دو سالہ پروگرام کے طلبا ء و طالبات میں وظائف کی تقسیم کے لئے انٹر ویو زکا انعقادکیا گیا۔ سکیم کے تحت کے ایم یو آئی این ایس کے بی ایس این چار سالہ ڈگری پروگرام کے 50 جبکہ ایم ایس این کے 30 طلباء و طالبات میں وظائف تقسیم کئے جائیں گے۔ منتخب شدہ طلباء وطالبات کو41ہزار روپے فی سمسٹر ٹیوشن فیس کے علاوہ12ہزار روپے رہائش اور خوراک کی مد میں دیئے جائیں گے۔دریں اثناءکے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے تحت اس سال کو نرسنگ کا سال قرار دیا گیا ہے جس کی روشنی میں حکومت نرسنگ کے شعبے کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے ۔ پروفسیر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا کہ پاکستان کا شمار قابل اور پیشہ ور ڈاکٹرز کی پیداوار میں صف اول کے ممالک میں ہوتا ہے اور ہمارے ہاں عالمی معیار کے نرسز پیدا کرنے کی بھی بھرپور صلاحیت اور مواقع موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نرسنگ تعلیم کے معیار میں بہتری سے نرسنگ کیئر میں بھی بہتری آئے گی ۔
تازہ ترین