• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا کیسز 285191، اموات 6112


پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں سے 14 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 531 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 15 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 482 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 191 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 112 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 17 ہزار 833 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 780 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 61 ہزار 246 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 24 ہزار 127 ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 282 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 94 ہزار 586 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 174 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 755 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 231 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 281 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 171 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

خیبر پختون خوا میں سیاحت، ہوٹلز، ریسٹورینٹس کیلئے SOPs جاری

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 921 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 138 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 2 ہزار 371 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 57 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 150 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 59 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 227 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 21 لاکھ 65 ہزار 811 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین