• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پیپلزپارٹی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف بدھ کو سندھ بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ منگل کو جاری بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کےپیپلز پارٹی کیجانب سے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں آج بدھ کو احتجاجی مظاھرے کرکے دھرنے دئے جائینگے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے مصیبت اعظم عمران خان کی وفاقی حکومت سندھ میں16،16 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کرکے سندھ کے عوام سے انتقام لے رہی ہے۔ دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت بدھ 12 اگست کی صبح 11 بجے بجلی کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ اور حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا. اس مظاہرے سے پیپلز پارٹی کے صوبائی اور کراچی کے قائدین خطاب کریں گے. اس بات کا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیرصدارت کراچی ڈویژن کے اجلاس میں کیا گیا. اجلاس میں جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن جاوید ناگوری، تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹری شریک ہوئے. اجلاس میں 12 اگست 2020 کی صبح 11.00 بجے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ اور حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کے حوالے سے لائح عمل طے کیا گیا۔

تازہ ترین