• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی طاقت ہونے کے باوجوددنیا ہماری آواز نہیں سن رہی تو ذمہ دار اپنی تجوریاں بھرنے والے حکمران ہیں ‘ خرم نواز گنڈا پور

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے جو 70سال سے لہولہان ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان کی خارجہ پالیسی حکمرانوں کی ذاتی سوچ، خاندانی روابط اور انکے کاروباری مفادات کی گرد گھومتی رہی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ آئندہ کسی ایک طرف جھکنے کی بجائے متوازن خارجہ پالیسی ترتیب دی جائے۔ وہ ضلع راولپنڈی کے عہدیداروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقت ہوتے ہوئے بھی اگر دنیا ہماری آواز نہیں سن رہی تو اسکے ذمہ دار وہ حکمران ہیں جنہوں نے ملکی خزانے کی بجائے اپنی تجوریاں بھریں۔
تازہ ترین