• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: خودکشی کرنے والی ماں اور بچوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں گزشتہ روز اپنے 3 بچوں کو زہر دے کر ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرنے والی خاتون اور اس کے بچوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں لاشیں سرد خانے سے گلشنِ حدید روانہ کر دی گئی ہیں۔

گزشتہ روز کراچی میں اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گلشنِ حدید میں ماں نے 3 معصوم بچوں کو زہریلی دوا پلاکر خود گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

خاتون کی خودکشی، ایک شخص قتل، دوسرا چھت سے گرکر جاں بحق

خاتون عاصمہ نے اپنے 3 بچوں 8 سالہ جویریہ، 5 سالہ علیشا اور 3 سالہ باقر کو مچھر مار زہریلی دوا پلادی تھی جس کے نتیجے میں تینوں بچے دم توڑ گئے تھے۔

تازہ ترین