• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین: اجتماعی بدفعلی اور ویڈیو بنانے والے 4 ملزمان گرفتار

سندھ کے شہر بدین میں نوجوان سے اجتماعی بدفعلی کرنے اور ویڈیو بنانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ایس ایس پی بدین شبیر سیٹھار کے مطابق بدین کے علاقے کڑیو گہنور سے تعلق رکھنے والے 5 ملزمان نے نوجوان کو اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اطلاعات اور متاثرہ لڑکے کے بیان کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کم عمر لڑکوں سے بدفعلی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

3 دوستوں نے نوجوان کیساتھ زیادتی کے بعد اسکی ویڈیو وائرل کر دی

زیر حراست نوجوان سے تھانہ جوہرآبادکے پولیس اہلکاروں کی زیادتی

پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف نندو تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ایک مفرور ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

تازہ ترین