• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن بچوں کے ساتھ بد فعلی کے مجرموں کو سزائے موت ہو گی

مظفرآباد (نمائندہ جنگ) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے کرمنل ایکٹ میں ترمیم منظور کر لی ہے جس کے تحت کمسن بچوں کے ساتھ بد فعلی کے مجرموں کو سزائے موت دی جاسکے گی،۔ٹرائل سیشن کورٹ 60دن کے اندر فیصلہ کریگی، عدالت عمر قید ، جرمانہ یا پھر جنسی صلاحیت سے محروم کرنے کی سزا بھی دے سکتی ہے، تفتیش کم از کم ڈی ایس پی کی سطح کا آفیسرکر سکے گا، بدفعلی کی کوشش کرنے والے کیلئے 10سال تک کی سزا رکھی گئی ہے ،جنگل سے متعلقہ تمام تر اختیارات اب محکمہ جنگلات کے پاس ہونگے،تمبر ٹریڈ نیشنلائزیشن ایکٹ بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، اس قانون کے تحت اگر کوئی شخص 18سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ بد فعلی کرے گا تو عدالت کا اختیار ہو گا کہ وہ اسے سزا موت ، عمر قید ، جرمانہ یا پھر جنسی صلاحیت سے محروم کرنے کی سزا دے سکتی ہے۔

تازہ ترین