• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے افغانستان کا بارڈر پر باڑ سے متعلق بیان مسترد کردیا

افغانستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں،  ترجمان دفترخارجہ


پاکستان نے افغان میڈیا کی رپورٹس اور افغان وزارت خارجہ کے پاک افغان بارڈر پر باڑ سے متعلق مبینہ بیان کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان میڈیا کی رپورٹس اورافغان وزارت خارجہ کے باڑ سے متعلق مبینہ بیان مسترد کرتے ہیں، پاک افغان بارڈر پر پاکستانی فوج کے باڑ لگانے کے عمل کو غیرقانونی گرداننے کو مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ سیکیورٹی تحفظات دور کرنے کے لیے باڑل گائی جارہی ہے، باڑ لگانے کا عمل عالمی قوانین کے عین مطابق ہے، باڑ لگانے کے عمل میں افغان سرزمین پر تجاوز نہیں کیا جارہا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان سائیڈ کو مشورہ ہے بارڈر معاملات پر کوئی غلط فہمی دور کرنے کے لیے متعلقہ مکینزم پربات کرے، مشترکہ ٹوپوگرافک سروے کی پاکستانی تجویز کا افغانستان نے مثبت جواب نہیں دیا۔

ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کہا کہ افغانستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں، برادر ملک سے تعلقات اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے عین مطابق ہیں، افغانستان سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔

تازہ ترین