• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور انجینرنگ یونیورسٹی کا قرنطینہ سینٹر بند کر دیا گیا

لاہور کی انجینرنگ یونیورسٹی کا ’کالا شاہ کاکو‘ کیمپس کا قرنطینہ سینٹر بند کر دیا گیا ہے ۔

وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر منصور کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے یونیورسٹی ہاسٹل ڈس انفیکٹ کر کے یونیورسٹی انتظامیہ کے سپرد کر دیا ہے، ہاسٹل ڈیڑھ ماہ سے کورونا مریض نہ ہونے پر بند تھا۔

وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر منصور کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو ہاسٹل واپس کرنے کی درخواست کی تھی۔

وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر منصور نے کہا ہے کہ ہاسٹل کو خود بھی ڈس انفیکٹ کرائیں گے۔

تازہ ترین