• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی ،ٹیکساس، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں خصوصی تقریب کابل کے سفارتخانے میں پرچم کشائی

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے یوم آزادی کو دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں نے بھی مکمل جوش وخروش سے منایا ، پاکستانی سفارتخانوں میں بھی تقاریب منعقد کی گئیں ، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی ، کورونا وائرس کے باعث محدود اور سادہ تقریب منعقد کی گئی ،قائم مقام ہائی کمشنر نے پرچم کشائی کی منسٹر پولیٹیکل آفتاب حسن خان نے صدر اور وزیراعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا، جشن یوم آزادی کے موقع پر افغانستان میں پاکستانی سفارتخانہ میں بھی پرچم کشائی کی گئی، پاکستانی سفیر زاہد نصراللہ خان نے پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب کیا،تقریب میں صدر پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے، یورپی ممالک میں بھی پاکستانی شہریوں ، سفارتخانوں اور قونصل خانوں میںیوم آزادی کی تقاریب منعقد ہوئیں ، بریڈفورڈ قونصلیٹ میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، قونصل جنرل ابرار حسین نے پرچم کشائی کی، آسٹریا کے صدر مقام ویانا میں بھی پاکستانی سفارتخانے میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سےتقریب ہوئی، سفیر پاکستان منصور احمد خان نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی، لندن کے پاکستان ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی تقریب میں کورونا کے سبب میونٹی کو مدعو نہیں کیا گیا، تقریب کو کمیونٹی کیلئے سوشل میڈیا پر لائیو نشر کیا گیا، ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے قومی پرچم بلند کیا، مانچسٹر میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں بھی کورونا ایس او پیز اورلاک ڈاؤن کی وجہ سےکمیونٹی کومدعو نہیں کیاگیا، کمرشل اتاشی محمد اختر اورکمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے وزیراعظم کا پیغام سنایا، قونصل جنرل طارق وزیر نے پرچم کشائی کی۔ نمائندہ جنگ راجہ زاہد اختر خانزادہ کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہروں ہیوسٹن اور ڈیلس میں بھی پاکستان کا تہتر واں جشن آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ہیوسٹن کے قونصلیٹ میں قونصلیٹ جرنل پاکستان ابرار ہاشمی کی جانب سے پرچم کشائی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارتی حکام اور کمیونٹی ارکان نے شرکت کی۔

تازہ ترین