• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 اگست، شہر اورکینٹ کے پارکوں میں شہریوں کا رش رہا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) 14اگست کو شہر اور کینٹ کے پارکوں میں شہریوں کا بہت زیادہ رش رہا، ایوب پارک ، جوائے لینڈ، جناح پارک، علامہ اقبال پارک، راول روڈ پارک، پوٹھوہار پارک، رومی پارک، سمیت دیگر پارکوں میں جمعہ کے روز تفریح کیلئے آنے والوں کو بہت زیادہ رش دیکھنے میں آیا، کورونا کی وباء کی باعث کئی ماہ تک پارک بند رہنے کے بعد پہلی مرتبہ پارکوں میں رش زیادہ دکھائی دیا ،پارکوں میں نوجوان زیادہ نظر آئے تاہم فیملیز بھی بڑی تعداد میں آتی رہیں ، ایوب پارک میں بہت زیادہ رش دیکھنے میں آیا، دن بھر زیادہ تر بادل ہی چھائے رہنے کی وجہ سے بھی پارکوںمیںبہت زیادہ رش رہا، اس دوران بچے اور نوجوان جھولوں سے لطف اندوز ہوتے رہے، پارک کے اندر پارکنگ کی جگہ کم پڑ جانے کی وجہ سے پارکوں کےباہر روڈز پر ٹریفک بھی بلا ہوتی رہی تاہم موقع پر موجود وارڈن ٹریفک کی روانی کیلئے خاصے پرعزم نظر آئے۔
تازہ ترین