• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن جج لاہو رنے 8عدا لتی اہلکارمعطل کردئیے

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور کے نئے سیشن جج لاہور اعظم سرویانے چارج سنبھالتے ہی 8 عدالتی اہلکار معطل کر دیئے۔ سول جج زنیرہ ظفر کی عدالت کے تمام اہلکاروں کو 3 ماہ کیلئے معطل کیا گیا ہے.12 اگست کو سول جج زنیرہ ظفر کی عدالت صبح 8 بجکر 15 منٹ تک بند تھی،مقررہ وقت پر کمرہ عدالت نہ کھول کر عدالتی عملے نے لاپرواہی اور نااہلی کا مظاہرہ کیا، معطل ہونے والوںمیں سٹینو گرافرز سرفراز نواز، اویس نواز، ریڈر وقاص افتخار، کمپیوٹر آپریٹر تالیہ غازی، اہلمد شاہد شفیق ، اہلمد فہیم امین، نائب قاصد محمد یاسین اور حسنین رضا شامل ہیں۔
تازہ ترین