• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصور پاکستان مسلمانان ہند نے قربانیوں کے بعد ممکن بنایا‘ن لیگ

کوئٹہ (آ ن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال، صدرتحصیل نا نا صاحب میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ، طارق بٹ ایڈووکیٹ،نثار اچکزئی، ذاکر بنگلزئی، ارباب اقبال،غلام آغا،صادق آغا، نصیب اللہ کاکڑ، دین محمد،فرید خان،صابر راجپوت اورنظام خان نے بیان میں کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے تصور پاکستان کو مسلمانان ہند نے لاکھوں جانوں کی قربانی دیکر عملی جامہ پہنا یا لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم افواج پاکستان کے ساتھ ملکر پاکستان کی اور اسکے تمام اداروں اور خاص طورپر عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور ساتھ ہی ملک کے دشمنوں سے مردانہ وار مقابلہ کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دشمن پاکستان کو نقصان پہنچانے کی بجائے اسکی تعمیروترقی میں حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے بلوچستان میں تباہی ہوئی اور کئی رابطہ سڑکیں اور پل سیلابی ریلوں کی نذر ہوئے بارشوں سے بولان میں تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کو ڈیزائن کرنے والے انجینئرز کیخلاف کارروائی کی جائے کیونکہ ان کی وجہ سے کئی سڑکیں اور پل تباہ ہوئے اور قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔
تازہ ترین