• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیف سکولز، گورنمنٹ سکولز سے کم فاصلہ پرقائم، ٹیچرز یونین

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچریونین کے عہدیدارواں نے انکشاف کیا ہے کہ ضلع ملتان کے 98فیصد پیف سکولزگورنمنٹ سکولز کےایک کلومیٹر سےکم فاصلہ پر قائم ہیں۔ صدرمحمداشفاق اور رانا اظہر محمود کا کہنا ہے کہ سرکاری و انتظامی اہلکاران واساتذہ بالواسطہ یا بلاواسطہ پیف سکولز کو پروموٹ کررہے ہیں۔ ہماری وزیرتعلیم مراد راس اور چیف سکریٹری پنجاب سے استدعا ہے کہ وہ انکوائری کرائیں کہ کس طرح سرکاری سکولوں کے قریب یہ سکول بنائے گئے ہیں۔
تازہ ترین