لاہور میں پولیو سے متاثرہ 14 سالہ لڑکا دم توڑ گیاجس کےبعد لاہورمیں ایک ماہ کے دوران پولیو سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 اور پنجاب میں 2 ماہ کے دوران یہ تعداد 3ہو گئی ہے۔
ترجمان انسدادِ پولیو پروگرام کےمطابق راوی ٹاؤن یو سی 30کا رہائشی 14 سالہ پولیو سے متاثرہ لڑکا میو اسپتال میں زیر علاج تھا، لڑکے کی دونوں ٹانگیں اور بازو پولیو وائرس کا شکار تھے۔
دوسری جانب ترجمان کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے 33 اضلاع میں آج سے5روزہ انسداد ِپولیو مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔