اہرار احمد
ساتھیو! دنیا میں کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جن کے بارے میں سن کر اپ ششدر رہ جائیں گے- سب سے پہلے ہم اپنے ہمسایہ ملک سے شروع کرتے ہے-
Afghanistan : 1ایسا ملک ہے ،جہاں کوئی سمندر نہیں ہے، اگر وہاں کے لوگ کسی سمندر کو دیکھنا چاھتے ہیں تو انھیں کسی اور ملک جانا پڑے گا-
Algeria:2 دنیا کا ایسا ملک ہے جو رقبے کے لحاظ سے براعظم افریقہ کا سب بڑا ملک ہے اور دنیا میں یہ دسویں نمبر پر ہے۔
Andora : 3دنیا کا ایسا ملک ہے ،جہاں کوئی ائیرپورٹ نہیں ہے ۔یہاں پر آنے کے لئے لوگ فرانس اور اسپین سے آتے ہیں-
Angola: 4 قدرتی وسائل سے مالا مال ہے- یہاں کی زمین میں تیل بھی ہے اور سونا اور ہیرے بھی یہاں سے نکلتے ہیں-
Bulgaria : 5 ایسا یوروپین ملک ہے، جہاں کا37 فیصد رقبہ جنگلات پرمشتمل ہے-
6 :نکارا گوا Nicaragua کے جھنڈے کے درمیان میں قوس و قزح بنی ہے ،جس میں جامنی رنگ استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈومینیکا Dominica کے جھنڈے پر Sisserou Parrot کی تصویر بنی ہے یعنی ایک پرندہ ،جس کے پر جامنی رنگ کے ہیں۔
7: ایک اندازے کے مطابق یہ کہا جاسکتا ہے کہ براعظم یورپ کے ملک سوئیڈن میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ جزائر موجود ہیں۔ 221,800 جزائر سوئیڈن میں موجود ہیں، جن میں سے تقریباً ایک ہزار جزائر آباد ہیں۔