• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید اشرف بیتھوی

پہلے دسترخوان بچھاؤ بچو

اس پر پکوان سجاؤ بچو

دسترخوان پر بیٹھنے سے پہلے

اپنے ہاتھ دھو آؤ بچو

دسترخوان پر جیسے ہی بیٹھو

بسم اللہ زبان پر لاؤ بچو

چھوٹے چھوٹے نوالے بنا کر

خوب چبا کر کھاؤ بچو

کھانا اچھا ہو یا برا ہو

کبھی نہ عیب لگاؤ بچو

چھینا جھپٹی کبھی نہ کرنا

اللہ کے احکام اپناؤ بچو

اللہ نے یہ رزق دیا ہے

کھا کر شکر بجاؤ بچو

اشرف کی ہے یہی نصیحت

گُن اللہ کے گاؤ بچو

تازہ ترین