• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا، شوہر نے حملہ کر کے بیوی کو شارک کے چنگل سے چھڑا لیا

آسٹریلیا، شوہر نے حملہ کر کے بیوی کو شارک کے چنگل سے چھڑا لیا


کینبرا (جنگ نیوز )آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں ʼشیلی بیچ پر ایک شخص نے اہلیہ کو شارک کے حملے سے بچانے کیلئے اس پر چھلانگ لگا دی اور شارک کو اس وقت تک مکے مارتا رہا جب تک کہ اس کی بیوی کی دائیں ٹانگ کو شارک نے چھوڑ نہیں دیا۔شوہر اپنی اہلیہ کو شارک کے چنگل سےچھڑانے میں کامیاب ہوگیا اور اب اس کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے شمال میں 400 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ʼشیلی بیچ پر ہفتے کے روز 35 سالہ شینٹیل ڈوئیل پر 10فٹ بڑی شارک نے اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے شوہر کے ہمراہ سرفنگ کر رہی تھیں۔مقامی میڈیا کے مطابق شارک مچھلی کے حملے سے شینٹیل کی دائیں ٹانگ پر شدید زخم آئے ہیں۔

تازہ ترین