• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں سڑک پر اچانک کئی فٹ چوڑا اور گہرا گڑھا پڑ گیا


چین میں سڑک پر کئی فٹ چوڑا اور کئی فٹ گہرا گڑھا پڑگیا جس نے درجنوں گاڑیوں کو نگل لیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چین میں اس وقت پیش آیا جب ایک پلازہ کے باہر پارکنگ ایریا کی سڑک اچانک بیٹھ گئی اور یوں ایک نہ دو بلکہ تقریباََ اکیس گاڑیاں گڑھے میں جا گریں۔

رپورٹ کے مطابق گڑھا پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ انتظامیہ نے سڑک کو مرمتی کام مکمل ہونے تک ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے اور واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔