• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا کو نااہلی کیس میں دوبارہ نوٹس جاری

فیصل واوڈا کو نااہلی کیس میں دوبارہ نوٹس جاری


اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نااہلی کیس میں دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 ستمبرتک جواب طلب کرلیا، وفاقی وزیر کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ کیا اخبار میں اشتہار جاری کردیں؟ یہ لوگ آئینی عدالت کو اتنا آسان کیوں لیتے ہیں؟

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاورق نے وفاقی وزیر فیصل واوڈ کی نااہلی کیلئے دائر میاں فیصل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن اور وفاق کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔

پٹیشنر میاں فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سے بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ 7 ماہ گزرنے کے باوجود فیصل واوڈا کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا گیا ، وفاقی وزیر کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ کیا اخبار میں اشتہار جاری کردیں؟

سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نوید کی جانب سے فیصل واوڈا نااہلی کیس میں تحریری جواب جمع کرایا گیاجس میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن میں بھی فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواستیں زیر التوا ہیں، جبکہ 2 جون کو فیصل واوڈا کے وکیل نے درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی۔

فیصل واوڈا نے موقف اپنایا کہ الیکشن ایکٹ 2017 ء کے تحت درخواستیں غیرموثر ہوچکی ہیں، فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست زیرالتوا ہے۔

اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیرفیصل واوڈا کو نااہلی کی درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

تازہ ترین