• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تم میرا حصہ ہو‘، ثانیہ مرزا کا بیٹے کیلئے محبت بھرا پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے لیے سوشل میڈیا پر پیار بھرا پیغام دیا۔

ثانیہ مرزا کورونا لاک ڈاؤن کے باعث اس وقت بھارت میں ہی موجود ہیں، جہاں وہ اکثر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس مرتبہ ثانیہ مرزا نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ ممکنہ طور پر گارڈن میں چہل قدمی کر رہی ہیں۔

ان تصاویر کے ساتھ اپنے بیٹے کے لیے انھوں نے محبت بھرا پیغام بھی دیا، اور لکھا کہ ’تم میرا حصہ ہو، میرے چھوٹے۔‘


ثانیہ مرزا کی تصاویر کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا، انھوں نے ٹینس اسٹار اور ان کے بیٹے کے لیے محبت بھرے پیغامات بھی لکھے۔

تازہ ترین