وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے محرم الحرام کے لیے قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب بھر میں مجالس اورجلوسوں کی جیو ٹیگنگ کی گئی ہے،مجالس اور جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہوگی۔
عثمان بزدارنے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دے دیا۔
اسلام پورہ سے برآمد ہونے والا نو محرم کا مرکزی جلوس رواں دواں ہے، جلوس کے شرکا ءنے سراج بلڈنگ چوک میں نماز ظہرین ادا کی۔