• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3سالہ بچے نے کمسن دوست کو ڈوبنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل


برازیل کی ریاست ریوڈی جنیرو کے شہر ایٹپرونا میں واقع ایک سوئمنگ پول میں تین سالہ بچے نے اپنے کمسن دوست کو ڈوبنے سے بچالیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ سوئمنگ پول سے ٹیوب اٹھانے کی کوشش کرتا ہے تو توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے گر جاتا ہے، ایسے میں تین سالہ بچہ ادھر ادھر دیکھتا ہے جب کوئی نظر نہیں آتا تو وہ خود ہی اپنی دوست کی جان بچانے کے لیے ہاتھ بڑھاتا ہے اور اس کو اوپر کھینچ لیتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو بچے کی والدہ پولیانا کونسول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔