کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، جس ملزم نے ٹارگٹ کلنگ کی اسکا چہرہ نہایت واضح ہے۔
کورنگی نمبر 6 گزشتہ روز فائرنگ کر کے 30 سالہ شخص کو قتل کردیا گیا، مقتول منیف علی دکاندار تھا جس کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقتول موٹرسائیکل پر سوار تھا اور ایک جگہ رک کر موبائل پر کسی سے بات کر رہا تھا تو دوسری جانب سے موٹر سائیکل پر دو ملزمان آتے ہیں اور آرام سے اس کے پاس رکتے ہیں۔
موٹرسائیکل چلانے والے ملزم نے چہرہ ماسک سے چھپایا ہوا ہے جبکہ دوسرے کا چہرہ قابل شناخت ہے۔
ملزم اترتے ساتھ ہی منیف کے ہاتھ سے موبائل لیتا ہے اور فائرنگ کر دیتا ہے، دونوں ملزمان ٹارگٹ کلنگ کے بعد باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔
ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ نے جیو نیوز کو بتایا کہ واردات میں 30 بور پستول استعمال ہوا جو اس سے پہلے استعمال نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کی نوعیت کیا ہے یہ تحقیقات جاری ہیں۔