• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت، آئین میں ترمیم ہوگی

دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت، آئین میں ترمیم ہوگی


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کا حق د ینے کیلئےوزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ الیکشن جیتنے کی صورت میں عہدے کا حلف اٹھانے سے پہلے شہریت چھوڑنا ہوگی۔

وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ کیالیکن معاملہ وعدوں سے آگے تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکا تھا۔عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ ترمیم کی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے۔نئی ترمیم کے تحت دہری شہریت کا حامل شخص الیکشن لڑنے کا اہل ہو گا ۔

الیکشن ہارنے کی صورت میں دہری شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔الیکشن جیتنے کی صورت میں عہدے کا حلف اٹھانے سے پہلے شہریت چھوڑنا ہوگی۔

تازہ ترین