• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈم نور جہاں نے بھارتی فلم انڈسٹری کیوں چھوڑی؟

میڈم نور جہاں ـــ فائل فوٹو
میڈم نور جہاں ـــ فائل فوٹو

معروف پاکستانی گلوکارہ میڈم نور جہاں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ ہندوستان میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ تقسیمِ ہند سے پہلے سب سے زیادہ مطلوب نوجوان فنکارہ تھیں۔

حال ہی میں میڈم نور جہاں کی صاحبزادی نازیہ اعجاز خان نے نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جس میں ان کی والدہ کو خصوصی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس شو میں میڈم نور جہاں کے شوبز کیریئر کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی اور ان کے بھارتی فلم انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بھی بتائی گئی۔

شو کے میزبان و فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے انکشاف کیا کہ میڈم نور جہاں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو صرف پاکستان اور اپنے ہم وطنوں کے لیے چھوڑا تھا۔

میڈم نور جہاں کا بھارتی فلم انڈسٹری چھوڑنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں کا کہنا تھا کہ ’میں اسی جگہ واپس جاؤں گی جہاں میں پیدا ہوئی تھی‘۔

بھارتی فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کے بعد میڈم نور جہاں نے لاہور میں اپنے شوہر کے ساتھ مل کر’شاہ نور‘ اسٹوڈیو قائم کیا اور پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک بالکل نئی تحریک شروع کی۔

انہوں نے پاکستانی فلموں کے لیے پنجابی اور اردو زبان میں ان گنت ہٹ گانے گائے اور انہیں’ملکۂ ترنم‘ کے خطاب سے نوازا گیا۔ 

میڈم نور جہاں نے پاکستان کے متعدد سول ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

یاد رہے کہ وہ 2000ء میں 74 برس کی عمر میں کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید