• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی ملک نے امریکی پابندی کیخلاف ایران کا ساتھ نہیں دیا، حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نےکہا ہے کوروناوائرس کی وبا کے دوران امریکی پابندیوں میں اضافہ کیا گیا،کسی بھی ملک نے ان پابندی کیخلاف ایران کا ساتھ نہیں دیا۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ کوروناوائرس کی وبا کے دوران کوئی مدد کیلئے نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں ذرا بھی انسانیت اور عقل ہوتی تو وہ پابندیاں اٹھانے کی پیشکش کرتا لیکن اس نے پابندیاں اٹھانےکےبجائے نئی پابندیاں عائد کیں اور دباؤ بڑھایا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی مشکل کی گھڑی میں امریکی پابندیوں کیخلاف کسی بھی دوست ملک نے ایران کا ساتھ نہیں دیا۔

تازہ ترین