انڈونیشیا میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات و جیو فزیک کے مطابق گذشتہ شب شمالی صوبے مالو سمیت ٹرناٹے، سوفیفی، تاہونہ اور مانادو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 تھی جبکہ زلزلے کا مرکز مغربی شہر ہالماہیرا سے 112 کلو میٹر شمال مغرب میں10 کلو میٹر زمین گہرائی میں تھا۔
زلزلے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔