• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اکرم ساحل پر پھیلی گندگی دیکھ کر مایوس


سوئنگ کے سلطان اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی میں ساحل پر پھیلی گندگی کی جانب توجہ دلادی۔

وسیم اکرم وطن واپس پہنچنے کے بعد کراچی کی حالت زار دیکھ کر پریشان ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ جانے سے پہلے ساحل بالکل صاف تھا، شنیرا اور سب نے مل کر ساحل کو کلین کیا تھا۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ وطن واپسی کے بعد ساحل کو آکر دیکھا تو مایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا بارش کی وجہ سے ساحل سمندر گندا ہوسکتا ہے؟

وسیم اکرم نے یہ بھی کہا کہ ساحل پر ہر طرف پھیلی جوتیاں، پلاسٹک بیگز سمیت دیگر چیزیں آسمان سے نہیں آئیں۔

تازہ ترین