• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کادبائو مسترد،سندھ کامہنگی ایل این جی خریدنےسےانکار

اسلام آباد (عاطف شیرازی) سندھ نے زبر دستی مہنگی ایل این جی خریدنے سےانکار کردیا۔ وفاقی حکومت سندھ کو ایل این جی خریدنے پر قائل نہ کر سکی۔سندھ نے اوگرا اور انٹراسٹیٹ گیس سسٹم میں صوبوں کو نمائندگی دینے کا مطالبہ کردیا-پنجاب اور خیبر پختون خوا نے سندھ کے مطالبے کی تائید کردی پیٹرولیم ڈویژن کے زیر اہتمام گیس کے مسائل کے حوالے سے ہونے والے سیمنار کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس میں سندھ حکومت نے ایل این جی کے حوالے سے اپنا موقف وفاقی حکومت کو پیش کر دیا۔ زرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت سیمینار میں سندھ کے وزیرامتیاز شیخ نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 172/2 اور 158 کے تحت سندھ کو اس کے حصے کی گیس دی جائے کیونکہ سندھ کی پیداوار زیر استعمال گیس کی مقدار سےزیادہ ہے۔

تازہ ترین