• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی منگولین میوزیکل و ڈانس پروگرام کا انعقاد

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اعزازی قونصلیٹ جنرل منگولیا کے مشترکہ تعاون سے ”Cultural Extravaganza - Echoes of the Ancients“ کے نام سے رنگارنگ منگولین میوزیکل اور ڈانس پروگرام کا انعقاد آڈیٹوریم I میں کیا گیا۔

ڈانس پروگرام میں منگولیا کے قدیم ثقافتی و روایتی موسیقی پر مبنی میوزیکل اور ڈانس پرفارمنسز پیش کی گئی.

پروگرام میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، منگولیا کے سفارتخانے کے منسٹر قونصلر Mr munkhtushig، ندیم خالد اعزازی قونصل جنرل کراچی،منگولیا، مرزا اختیار بیگ، اشتیاق بیگ، شیما کرمانی سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قبل ازیں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ منگولیا کے سفارتخانے کے نمائندوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، منگولیا کے فنکار پہلی مرتبہ پاکستان میں پرفارم کر رہے ہیں جوکہ خوش آئند ہے، اس طرح کے ثقافتی پروگراموں کے انعقاد سے پاکستان اور منگولیا کے درمیان ثقافتی رشتہ مزید مضبوط ہوگا اور دونوں مملکوں میں قومی ثقافت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہم اس سال ستمبر اور اکتوبر میں انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کر رہے ہیں، میں ندیم خالد سے بھی گزارش کروں گا کہ منگولیا کے تھیٹر گروپس کو اس فیسٹیول کا حصہ بنائیں۔

منگولیا سفارتخانے کے منسٹر قونصلر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1962ءسے پاکستان اور منگولیا کے گہرے تعلقات ہیں، منگولیا ایشیا اور چائنہ آرٹ، کلچر اور رومانوی پہاڑوں کی سرزمین ہے۔ میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے ہمیں پاکستان میں منگولیا کی ثقافت کو فروغ دینے کا موقع ملا۔

انھوں نے کہا بہت خوشی ہے کہ ہمارے فنکار پاکستان میں پہلی مرتبہ منگولیا کا فوک میوزک پیش کر رہے ہیں، اس پرفارمنس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ ہمارا کلچر کتنا اچھا ہے، پاکستان اور منگولیا کے مابین ثقافتی پروگرامز سے لوگوں کو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے منگولیا کے سفارتخانے کے منسٹر قونصلر کو پھول پیش کیے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ منگولیا کے کراچی میں اعزازی قونصل جنرل ندیم خالد بھی موجود تھے۔ پروگرام کے اختتام پر ہال میں موجود لوگوں نے منگولیا سے آئے ہوئے فنکاروں کی شاندار پرفارمنس کو بہت پسند کیا اور تالیاں بجا کر داد دی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید