• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا کیسز 3 لاکھ سے بڑھ گئے


پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 548 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 5 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 256 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 371 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 370 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 5 ہزار 795 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 535 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 88 ہزار 206 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 31 ہزار 404 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 439 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 97 ہزار 533 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 214 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36 ہزار 823 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 256 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 832 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 178 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

سندھ میں 10 ماہ کا تدریسی عمل 6 ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 13 ہزار 282 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 145 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 3 ہزار 131 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 73 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 366 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 65 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 534 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 28 لاکھ 79 ہزار 655 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین