• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک کے دفتر پر علاقہ مکینوں کا دھاوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بجلی کی طویل بندش کے خلاف گارڈن میں کے الیکٹرک کے دفتر پر علاقہ مکینوں کا دھاوا، دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا گیا، احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کے دوران بجلی کی طویل بندش پر گارڈن جیلانی سینٹر کے قریب واقع کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر علاقہ مکینوں کی کثیرتعداد جمع ہوگئی اور کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی شروع کردی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہر دوسرے روز کسی نہ کسی بہانے کے ساتھ پریشان کیا جاتا ہے اور شکایات پر کوئی شنوائی نہیں ہوتی، مشتعل مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفتر پر پتھراؤ کیا اور وہاں موجود درجنوں موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچایا۔

تازہ ترین