• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ،آصف مروت

پشاور ( نیوزڈیسک)سپرنٹنڈنگ انجینئر پسکو پشاور سرکل آصف جان مروت نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران کے ویژن کے مطاق بجلی چوری ، کنڈ ا کلچر اور نادہندہ صارفین کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائیگی انہوں نےپشاور ، شبقدر اورچارسد ہ کے ایگزیکٹیو انجینئر ز کو احکامات جاری کر تے ہوئے ماتحت افسران پر زو ر دیا کہ صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنی تمام تر فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ پشاور سرکل پسکو کو ایک ماڈل اور منافع بخش سرکل بنایا جاسکے ۔انہوں نے عوامی منتخب نمائندوں اور علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ بجلی چوری ، کنڈا کلچر اور پسکو کے نادہندہ صارفین کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانے کےلئے پسکو اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مسلسل بجلی کی فراہمی کو یقینی بناکر لوڈشیڈنگ میں کمی کی جاسکے ۔انہوںنے مزید کہا کہ بجلی ایک قومی امانت ہے اس میں کسی قسم کی خیانت کو برداشت نہیں کیاجائے گاجبکہ بجلی چوروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
تازہ ترین